گرمی کا میک اپ

گرمی ہو اور ساتھ ہی تقریب میں بھی جانا ہو تو یہ خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے کہ میک اپ ایسا ہو جو آپ کی شخصیت کو مزید چار چاند لگا دے۔ کپڑے ہو یا میک اپ موسم کےک حساب سے ہی اچھا لگتا ہے گرمی کے موسم ڈارک میک اپ اور اس پر آنے والا پسینہ آپ کی شخصیت پر برا اثر ڈالتا ہے گرمیوں میں فریش اور نیچرل لُک کے لیے ان میک اپ ٹپس کو آزمائیں۔

چہرے کی صفائی:

میک اپ سے پہلے جلد کی کلینزنگ بہت ضروری ہے اور موئسچرائزر بھی ضرور کریں، یاد رکھیں موئسچرائزر آئل بیسڈ نہ ہو۔ اس کے بعد میک اپ شروع کریں، اگر جلد چکنی ہے تو ٹونر یا عرق گلاب کا استعمال کریں اگر میک اپ سے پہلے برف کے کیوب کو ململ کے کپڑے میں رکھ کر چہرے پر ملیں تو پسینہ نہیں آتا، اس کے علاوہ بہت زیادہ ٹھنڈے پانی میں تولیہ بھگو کر تھوڑی دیر چہرے پر رکھیں اور ہٹا دیں تو بھی میک اپ کے بعد پسینہ نہیں آتا۔

دوپہر کے وقت میک اپ:

دھوپ کی شدت آپ کی جلد کو جھلسا سکتی ہے اس لئے آپ کو سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال کرنا چاہیے یا ایساپریمیر لگائیں جو آپ کو دھوپ کی شعاعوں سے بچاتا ہے اس کے اوپر منرل پاؤڈر کا استعمال کریں یہ جلد کو چکنا ہونے سے روکے گا اس کے بعد برونزر چہرے پر اپلائی کریں اس سے آپ کی جلد کو چمک ملتی ہے برونز لگاتے وقت اپنے گالوں کی ہڈی، ماتھے کے بیچ اور ناک کے ابھار اور تھوڑی پر زیادہ توجہ دیں برونزر اپنی جلد سے ملتا جلتا استعمال کرنا چاہیے۔

آئی شیڈ اور لپ اسٹک:

ضروری نہیں ہے کہ آپ نے جس رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہو آئی شیڈ اور لپ اسٹک بھی اسی رنگ کی لگائیں، آنکھوں کے اوپر ہلکے رنگ کے آئی شیڈز استعمال کریں جیسے ہلکا براؤن، ہلکا گرے یا پھر پیچ کلر۔ آنکھوں پر آئی شیڈز لگاتے وقت آنکھوں کے اندرونی کونوں پر بھی شیڈز لگائیں اس طرح شیڈز لگانے سے آپ کی آنکھیں نمایاں ہونے کے ساتھ خوبصورت بھی لگنے لگیں گی۔ ہونٹوں پر پہلے لپ بام لگائیں اس کے بعد ہلکا گلابی یا پھر پیچ کلر کی لپ اسٹک لگائیں۔ اگر لپ اسٹک نہیں لگانا چاہتی تو انہی کلرز کے لپ گلوسس استعمال کر سکتی ہیں۔

آئی برو:

آئی برو چہرے کے خدوخال کا اہم حصہ ہیں اس لیے اگر آپ کی آئی برو بہت ہلکی ہیں تو آئی برو برش کی مدد سے براؤن شیڈ بھوؤوں پر لگائیں اگر ڈارک ہو تو ہلکا سا لائٹ براؤن شیڈ اپلائی کر سکتی ہیں۔

آئی لائنر اور مسکارہ:

آئی لائنر کا انتخاب اپنے آئی میک اپ کےحساب سے کر سکتی ہیں گرمیوں میں گرے یا بلیو یا پھر بلیک کلر کا لائنر استعمال کر سکتی ہیں، یہ سوفٹ کلرز ہیں، دن کے وقت ٹرانسپیرنٹ مسکارہ بھی استعمال کر سکتی ہیں واٹر پروف لائنر اور مسکارہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رات کا میک اپ:

اس کے لیے آپ سب سے پہلے فاؤنڈیشن کا استعمال کریں اور اس کے ساتھ ہی چہرے کے داغ دھبے چھپانے کے لیے کنسیلر لگائیں یہ آنکھوں کے گرد ہونے والے سیاہ حلقوں کو بھی چھپاتا ہے اپنی آنکھوں پر ہلکا سا پریمر لگائیں تا کہ وہ آپ کا میک اپ دیر تک رہنے میں مدد دے سکے۔ اس طرح ڈنر میک اپ کے لئے Smokey Eyes آنکھوں کے لیے بہترین میک اپ ہے، اس کے لیے سب سے پہلے کوئی بھی سافٹ کلر اپنی آنکھوں کے پپوٹوں اور آئی بروز کی ہڈی پر لگائیں یہ آپ کی آنکھوں کو ہائی لائٹ کر دے گا پھر ہلکا سا کوئی بھی شیڈ آنکھوں کے اندرونی حصہ کے قریب لگائیں اس سے آپ کی آنکھیں بڑی اور نمایاں نظر آئیں گی، اگر آنکھوں کے حلقوں کو چھپانا ہے تو یہی کلر یعنی ہلکے شیڈ کو اپنی آنکھوں کے نچلے حصے پر بھی لائن کی صورت میں لگا لیں اس کے بعد کوئی بھی ڈارک کلر جیسا کہ سیاہ شیڈ آنکھوں کے بیرونی کونے سے آنکھوں کی آؤٹ لائن تک اور پپوٹوں کے درمیان تک لگائیں۔ اور انگلی کی مدد سے پرسیس کر کے پھیلائیں اس کے بعد کوئی بھی گہرے کلر کا استعمال کریں اور اسے آنکھوں پر لائنر کی طرح لگائیں اور انگلی کی مدد سے پھیلا دیں اس طرح آپ کا اسمو کی میک اپ مکمل ہو جائے گا۔

ساحل سمندر پر میک اپ:

سمندر پر کیوں کہ دھوپ کی شدت عام جگہوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے اس لیے وہاں جانے سے پہلے کم از کم SPF35 والا بیس کا استعمال کریں اس کے ساتھ ہلکا موئسچرائزر اور برانزے اپلائی کریں اپنی آنکھوں کے لئے ہلکے واٹر پروف آئی لائنر اور مسکارے کا استعمال کریں اپنے لُک کو اور زیادہ خوبصورت بنانے کے لیے ہلکے سے گولڈن رنگ کا آئی شیڈ بھی لگائیں اور ہونٹوں پر کھلتے ہوئے رنگ کی لپ گلوس کا استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں