T20 ورلڈ کپ فائنل- انگلینڈ کے خلاف پاکستانی اوپنرز کا محتاط آغاز

ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اورانگلینڈ فائنل میں آج مدمقابل ہیں جہاں قومی ٹیم اسٹار بلے باز بابراعظم کی قیادت میں 1992 کے ورلڈ کپ کی تاریخ دہرانے کا عزم لیے آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اتر رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا جب کہ بڑے مقابلے سے قبل گراؤنڈ میں محفل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، ٹیم پر اعتماد ہے، موسم کی صورتحال دیکھتے ہوئے پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اچھے مقابلے کی امید ہے۔

پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی باؤلنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، کوشش کریں گے کہ اچھا ہدف دیں اور انگلش ٹیم کو دباؤ میں لائیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم اچھے ردھم میں ہے، کوشش کریں گے کہ اسی فارم کو برقرار رکھیں، ابتدائی میچز ہارنے کے بعد ٹیم نے زبردست کم بیک کیا جس سے اعتماد بحال کیا، کوشش کریں گے کہ 1992 کی تاریخ کو دہرائیں اور ٹرافی جیتیں۔ دونوں ٹیمیں تیسری مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل جیت چکی ہیں اور ایک ایک مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ پاکستان نے 2009 میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹی20 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ انگلینڈ نے 2009 میں آسٹریلیا کو مات دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں