ٹی20 ورلڈکپ فائنل: عمران خان کا قومی ٹیم کیلئے پیغام

سابق  کپتان عمران خان نے کہا کہ آج بھی پاکستانی ٹیم کیلئے وہی پیغام ہے جو 1992 میں دیا تھا، آج کے دن کا لطف اٹھائیں کیونکہ مشکل سے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا موقع ملتا ہے، آپ جیت جائیں گے اگرخطرہ مول لینے کوتیار ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ایک جشن کی سی کیفیت ہے کیوں کہ غالبا انگلینڈ کی طرح ہمارے لیے بھی یہاں تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان ایک بہترین ٹیم ہے اور ہم فائنل جیت سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں