The-details-of-measures-to-prevent-the-spread-of-fake-news-on-social-media-were-presented-in-the-House

سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کی تفصیلات ایوان میں پیش

وزارت آئی ٹی نے اعتراف  کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اب بھی رپورٹ کیے گئے 50 فیصد سے زائد اکاؤنٹس بلاک نہیں ہوئے، سوشل میڈیا پر جعلی خبروں سے متعلق 15ہزار 444 شکایات کی گئی اور 6 ہزار 418 لنکس کو بلاک کیا گیا۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق 7 ہزار 711جعلی لنکس اب بھی قابل رسائی ہیں، فیس بک نے 3ہزار 214 شکایات میں سے 2105 جعلی خبروں والے لنکس کو بلاک کیا، فیس بک پر 614 لنکس اب بھی قابل رسائی ہیں۔

تحریری جواب کے مطابق ٹوئٹر پر 5614 اکاؤنٹس اب بھی موجود ہیں، بھیجی گئی شکایات میں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے 1315کو مسترد کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں