جس دن نوازشریف جہاز میں بیٹھیں گے سمجھ لیں الیکشن ہونے والے ہیں، طلال چوہدری

ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بانی وسربراہ میاں محمد نواز شریف جس دن جہاز میں بیٹھیں گے سمجھ لیں الیکشن ہونے والے ہیں۔
طلال چوہدری نے توہینِ عدالت کیس میں اپنی سزا کے 5 سال ہونے پر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ جس دن نواز شریف جہاز میں بیٹھیں گے سمجھ لیں الیکشن ہونے والے ہیں، ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے، چاہے وہ لندن میں ہوں یا لاہور میں ۔ طلال چوہدری کا عام انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہی ہونے چاہئیں، الیکشن کرانے کی اصل ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔ کسی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنا ہماری خواہش نہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ توہین عدالت کی میری سزا کے 5 سال پورے ہو گئے ہیں، نواز شریف کا ساتھ دینے پر مجھے سزا دی گئی، اس وقت مسلم لیگ ن کے لوگوں کو چن چن کر سزائیں دی گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں