5 اپریل سے پہلے الیکشن شیڈول آجائے گا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ معیشت کی کشتی ڈانواں ڈول ہے، گلی چوراہوں میں لوٹ مچی ہوئی ہے، 5 اپریل سے پہلے الیکشن شیڈول آجائے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کے بیانات سے اندرونی خطرات جنم لے چکے ہیں، معاشی حالات پہلے ہی خراب ہیں، ایسے بیانات سے حالات مزید خراب ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف نے خود کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، معاشی اور قومی سلامتی اہم ہے، میرا خیال ہے ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بلاول بڑا لیڈر بننے کے شوق میں ایسے بیانات دے رہا ہے، وہ خود کھائی میں گرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں