کھلے سمندر میں شکار پر جانے والے ماہی گیروں کی چاندی ہوگئی۔ کراچی

کراچی (خبر جہاں ڈاٹ کام)کھلے سمندر میں شکار پر جانے والے ماہی گیروں کی چاندی ہوگئی ۔ ویب ڈیسک کے مطابق ترجمان کوسٹل کاکہناہے کہ لاکھوں روپے کی نایاب سوا مچھلی ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی ،سوا مچھلی کے پیٹ سے ملنے والی چربی انتہائی قیمتی ہوتی ہے، چربی سے جراحی کے بعد اعضا کو سینے والا دھاگہ بنتا ہے ۔ ترجمان کا مزید کہناتھا کہ سوا مچھلی کا وزن 30 سے 40 کلو بھی ہو سکتا ہے ، سوا مچھلی کا سویئم بلیڈر انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں