The inside story of Imran Khan's meeting was revealed

عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ پرویز الہٰی دباؤ لے لیتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ عمران خان نے ارکان اسمبلی کو بتایا کہ مونس الہٰی نے ہمارا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خان نے مزید کہا کہ ہم جب بھی کہیں پرویز الہٰی سمری بھجوا دیں گے، جمعہ کو دما دم مست قلندر ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں