عمران خان کی جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے فلاپ ہو گئی، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف کے کارکن کر گمراہ قرار دیتے ہوئے ان کی برین واشنگ کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے فلاپ ہو گئی ہے اور ان کی اس فلم کو نمائش کے لیے پیش کیے جانے کے پہلے ہی گھنٹے میں عوام نے مسترد کر دیا۔
رانا ثنااللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک شروع کروں گا، عمرانی ٹولے کے تین چار لوگ آج قابو آئے ہیں، باقی تو وہاں سے دوڑ گئے، بقیہ ان کے کارکنان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے کہ پی ٹی آئی کارکنان گمراہ ہو گئے ہیں اور ان کی برین واشنگ ہونی چاہیے، جس طرح سے دہشت گرد برین واش کرکے لوگوں کو کام پر لگا لیتے ہیں، اسی طرح ان لوگوں کی بھی برین واشنگ ہونی چاہیے، وہ پہلے سیاسی کارکن ہی ہوں گے جو بعد میں اس کی گمراہی کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 25مئی کو یہ ذلیل ہو کر گئے کہ میں چھ دن بعد آؤں گا لیکن وہ چھ دن چھ ماہ سے زیادہ پر محیط ہو گئے، ایک مہینے کے بعد پھر اس نے کہنا شروع کردیا کہ عوام میرے ساتھ ہیں، یہ ضمنی الیکشن میں اپنی کامیابی کو سمجھتا ہے کہ میں بڑا مقبول ہو گیا ہوں لیکن جن حلقوں میں یہ جیتے وہاں چار پانچ ہزار ووٹوں سے زیادہ کا فرق نہیں ہے، تو یہ غلط فہمی کا شکار ہیں کہ عوام میرے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں