The next 24 hours are very important

اگلے 24 گھنٹےانتہائی اہم ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگلے24 گھنٹےانتہائی اہم ہیں، صدرعلوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی فائنل تاریخ دیں گے۔ عمران کو دیوار سے لگانے والے ملک کو دیوار سےنہ لگائیں، 560 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کےمستقبل کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔ دونوں صوبائی اسمبلیوں کے وزرائےاعلی اسمبلیاں توڑنے کا اختیار عمران خان کو دےچکے۔ دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسمبلیوں کی تحلیل کے متوقع اعلان پر پارٹی رہناؤں کا اجلاس طلب کرلیا،جس میں اسمبلی تحلیل کو روکنے کیلئے تمام آئینی وقانونی آپشنز پر مشاورت سمیت تحریک عدم اعتماداوراعتماد کے ووٹ سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں