the world's largest radio telescope

دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی تعمیرکا آغاز ہوگیا

(ویب ڈیسک) اکیسویں صدی کے عظیم سائنسی منصوبوں میں سے ایک دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ (Square Kilometre Array Telescope) کی تعمیر آج سے شروع ہورہی ہے۔ اس منصوبے کی قیادت کرنے والے آٹھ ممالک کے وفود مغربی آسٹریلیا کے دور دراز ’’مرچیسن شائر‘‘ اور جنوبی افریقا کے ’’کارو ریجن‘‘ میں تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ ٹیلی اسکوپ کی تعمیر کےابتدائی مراحل میں صرف 200 پیرابولک انٹینا یا ’’ڈشز‘‘ کے ساتھ ساتھ 131000 ڈوپول انٹینا شامل ہوں گے۔ یہ نظام تقریباً پچاس میگا ہرٹز سے لے کر پچیس گیگا ہرٹز تک فریکوئنسی رینج میں کام کرے گا جس سے ٹیلی اسکوپ زمین سے اربوں نوری سال کے فاصلے سے آنے والے بہت ہی مدھم ریڈیو سگنلز کا پتہ لگاسکے گی۔ دنیا کی یہ سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ فلکی طبیعیات کے سوالات کےجوابات تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں