دنیا میں انسانی نفوس آٹھ ارب سے تجاوز کر گئی

آج دنیا میں انسانی آبادی آٹھ ارب تک پہنچ گئی، اقوام متحدہ نے 15 نومبر کو Day of 8 Billion کا نام دے دیا۔ سات سے آٹھ ارب تک پہنچنے میں بارہ برس لگے۔

اقوام متحدہ کے مطابق 15 نومبر کو دنیا کی آبادی نے 8 ارب کے سنگ میل کو عبور کرلیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اس حوالے سے ویب سائٹ پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن لگایا گیا تھا جس میں اس لمحے کا تعین کیا گیا تھا جب دنیا کی آبادی 8 ارب کے ہندسے تک پہنچ جاتی۔ عالمی ادارے نے 15 نومبر کو ڈے آف 8 بلین کا نام بھی دیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 ارب تک پہنچنے میں 12 سال لگے۔ خیال رہے کہ 1800 کے اوائل میں انسانی آبادی ایک ارب تک پہنچی اور 1928 میں 2 ارب ہوئی۔
1975 میں انسانی آبادی 4 ارب تک پہنچی اور اب یہ آبادی 8 ارب کے سنگ میل کو عبور کر چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق انسانی آبادی میں اضافے کی وجہ انسانی عمر میں بتدریج اضافہ ہے کیونکہ صحت، غذا، ذاتی صفائی اور ادویات کے نظام بہتر ہوئے ہیں۔ اسی طرح کچھ ممالک میں زیادہ شرح پیدائش کا تسلسل بھی برقرار رہا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق 7 ارب کے بعد آبادی کو 8 ارب ہونے میں 12 سال لگے جبکہ 9 ارب کے سنگ میل تک پہچنے میں 15 سال (2037 میں ایسا ہوگا) لگ جائیں گے۔ اسی طرح 2023 میں بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔
دنیا میں ہر پیدا ہونے اور فوت ہونے والے انسانوں کے عالمی اعداد و شمار جاننے کے لیے درج ذیل ویب سائٹ وزٹ کریں۔

https://www.worldometers.info/

اپنا تبصرہ لکھیں