امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 14 نومبر کو ملاقات ہوگی۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 14 نومبر کو انڈونیشیا میں جی20 ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پرملاقات ہوگی۔

ویب ڈیسک کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر افسر نے کہا کہ امریکی صدر ملاقات کے دوران چین کے ساتھ تعلقات کے لیے بنیاد ڈالنے کی امید رکھتے ہیں لیکن وہ تائیوان اور انسانی حقوق پر امریکی خدشات پر قائم ہوں گے جہاں وہ صدر بننے کے بعد پہلی بار چینی صدر شی جن پنگ سے آمنے سامنے بات چیت کریں گے۔امریکی انتظامیہ کے سینئر حکام نے کہا کہ ملاقات کا کوئی مشترکہ بیان جاری نہیں ہوگا جو کہ مخصوص معاہدوں کی توقعات کے مطابق نہیں ہو رہی۔ انہوں نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ صدر جو بائیڈن کا خیال ہے کہ تعلقات کے لیے راہ ہموار کرنا ضروری ہے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ایسے اصول ہوں جو ہمارے درمیان مقابلے کو پابند کرتے ہوں۔ افسر نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ صدر جو بائیڈں ہمارے بہت سے دیرینہ خدشات بشمول چین کی ایسی سرگرمی جس سے آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو خطرہ ہو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے معاملات پر قائم ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں