چمکدار جلد کے لئے کارآمد نسخے

چہرے کی رنگت نکھارنے، جھریاں کم کرنے کے لئے گلیسرین کے ماسک مفید ہیں۔

یوں تو گلیسرین بہت سی چیزوں میں کارآمد ہے لیکن سردیوں میں اس کا استعمال جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ عام طور پر گلیسرین جلد کو نمی فراہم کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے لیکن اس کے فوائد اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ جلد کی خوبصورتی کے لئے گلیسرین کو کئی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گلیسرین رنگ کو گورا کرتی ہے۔ گلیسرین سے بنایا گیا فیس ماسک رنگت کو نکھارنے کے ساتھ داغ دھبوں کو صاف کرتا ہے۔ لیموں، گلیسرین اور عرقِ گلاب برابر مقدار میں لیں رات کو سونے سے پہلے چہرے پر کچھ منٹ کے لئے ملیں۔ ساری رات لگا رہنے دیں صبح اٹھ کر چہرہ دھو لیں۔

موسچرائزر کے طور پر استعمال کریں:

جلد کو نمی فراہم کرنے لے لئے گلیسرین کو موسچرائزر کے طور پر استعمال کریں۔ گلیسرین کو کریم، باتھ جیل یا سادے پانی میں شامل کر کے چہرے پر لگائیں۔ اس کے علاوہ عرقِ گلاب اور گلیسرین ملا کر لگانا کسی کریم سے بھی بہتر ثابت ہوتا ہے۔

جلد کو چمکدار بنائیں:

گلیسرین کو بیسن اور صندل پاؤڈر کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگائیں۔ بیس منٹ تک لگا رہنے دیں پھر اچھی طرح دھو لیں۔ جلد چمکدار اور تروتازہ ہو جائے گی۔ ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کر سکتے ہیں۔

جھریاں دور کرنے کے لئے:

گلیسرین کو بادام کے تیل میں ملا کر روزانہ چہرے کا مساج کریں۔ اس کے گلیسرین میں مچھلی کا تیل یا ’’وٹامن ای آئل‘‘ بھی ملایا جا سکتا ہے۔ گلیسرین کی نون ٹوکسک خصوصیت کی وجہ سے اسے جلد کے کئے استعمال ہونے والی کسی بھی چیز میں ملا کر لگایا جا سکتا ہے۔

جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لئے:

گلیسرین میں جلد کی نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود ہے۔ چہرہ دھونے کے بعد گلیسرین پانی میں ملا کر چہرے پر لگائیں۔ اس طرح آپ کی جلد کی نمی برقرار رہے گی۔

مہاسوں پر لگائیں:

اپنی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے گلیسرین کو مہاسوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مہاسوں اور ان کے نشانات کو جلد ختم کرنے کے لئے ان پر گلیسرین لگائی جا سکتی ہے اس کے علاوہ منہ کے چھالوں کے لئے بھی گلیسرین تیزی سے اثر دکھاتی ہے۔

اچھا کلینزر تیار کریں:

تین چمچ کچا دودھ میں ایک چمچ گلیسرین شامل کریں اور روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں۔ اچھی طرح مل کر دھو لیں پھر دوبارہ چہرے پر لگائیں اور رات بھر کے لئی چھوڑ دیں۔ گلیسرین کے ساتھ کینوں کا رس بھی شامل کر کے کلینزر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا۔ داغ دھبوں سے پاک اچھی رنگت کے لئے یہ کلینزر بہترین ہے۔

بلیک ہیڈز کے لئے گلیسرین کا ماسک:

ملتانی مٹی، بادام کا پاؤڈر اور گلیسرین ملا کر ماسک تیار کریں۔ متاثرہ جگہ پر (جہاں بلیک یا وائٹ ہیڈ ہوں) لگائیں۔ 30 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں اتارتے وقت ہلکی ہلکی رگڑ سے صاف کریں تا کہ بلیک ہیڈز آسانی سے باہر آ جائیں۔

بالوں کی خشکی ختم کرنے کے لئے:

گلیسرین اینٹی فنگل خصوصیات کی بناء پر سر کی خشکی کا بھی خاتمہ کرتی ہے۔ گلیسرین میں چند قطرے تیل یا پانی ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ گلیسرین کو کنڈیشنر کے طور بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔نیز بالوں کے سرے پھٹ جائیں یا دو منہ ہو جائیں تو گلیسرین ان کے لئے بھی مفید ہے۔ اپنی خوبصورتی کو دوبالا کرنے کے لئے گلیسرین کو اپنی اسکن کیئر مصنوعات میں ضرور شامل کریں۔۔

کلینزر کا انتخاب:

اپنی اسکن ٹون کے مطابق کلینزر کا انتخاب کرنا ہی صحیح رہتا ہےکیوں کہ ہر پروڈکٹ تمام قسم کی جلد پر اپلائی نہیں کی جا سکتی کلینزنگ کریم خریدنے سے پہلے اس پر درج اشیاء (جو اس میں شامل ہیں) کو مکمل طور پر پڑھیں۔ خشک جلد کے حامل افراد ایسا کلینزنگ واش خریدنا پسند کرتے ہیں جس میں موسچرائزر جیسے گلیسرین وغیرہ شامل ہو جبکہ چکنی جلد والے فومنگ واش کلینزر استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ Salicylic Acid یا Glycolic Acid کلینزر سب سے پراثر رہتا ہے۔ یہ اسکرب کا کام بھی دیتا ہےساتھ ہی یہ بڑھتی عمر کو زائل کرنے میں بھی مدد دیتا ہے مکمل طور پر جلد کو صحت مند رکھتا ہے۔ اس کا استعمال روزانہ کے بجائے ہفتہ میں تین بار یا اپنی اسکن کی ضرورت کے مطابق ہی کرنا بہتر ہے۔

ٹونر:

فیس واشنگ میں ٹونر بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ایک الکوحل سے بنا ہوا ٹونر جلد پر چکنائی ختم کرنے کا ذریعہ بناتا ہے ایک اچھا معیاری ٹونر اسکن کو متوازن اور صحت مند رکھتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس ایک بہترین کلینزر اور ٹونر موجود ہے تب آپ کو اضافی ٹونز کی ضرورت نہیں۔

برش کا مساج:

اسکن پر برش کا مساج کرنے سے ہر قسم کا میل، گندگی، مردہ اسکن اور چکنائی کا خاتمہ ہوتا ہے یہ ایک خاص قسم کا برش ہے جو نرم بالوں سے بنا ہوتا ہے اور صرف اسکن واشنگ کے دوران استعمال کیا جاتا ہے۔ اپنے کلینزر کو دائرے یا ڈاٹ کی شکل میں لگا کر اس برش کی مدد سے مساج کریں آپ ہاتھوں سے بہتر رزلٹ سامنے آئے گااستعمال کرنے کے بعد برش کو اچھی طرح دھو کر قدرتی ہوا میں خشک کر لیں۔ تا کہ یہ جراثیم وغیرہ سے پاک رہے۔

چہرے سے چھائیاں دور کرنے کے لئے گھریلو علاج:

سفید لوبیا کو ابال کر پیس لیں۔ لال مسور کی دال کو بھی بھگو کر پیس لیں، دونوں ہم وزن کے کر ملا لیں۔ پھر اس میں ایک چمچ خشک دودھ، ایک چمچ سرکہ ڈال کر مسک کر لیں اور چہرے پر لگا کر مساج کریں۔ اس سے چہرہ بھی صاف ہو گا اور چھائیاں بھی دور ہوں گی، تھوڑی دیر مساج کے بعد اس کو چہرے پر لگا رہنے دیں، خشک ہو جائے تو نرمی سے رگڑ کر اتار لیں، اس کے بعد چہرہ دھو لیں اور وٹامن ای کا کیپسول توڑ کر چہرے پر مل لیں۔ چند دن میں فرق ظاہر ہو جائے گا۔

چہرے کی جھریاں دور کرنے کے لئے:

کھیرے کے چھلکے کا پیسٹ لگانے سے جلد ملائم اور چمک دار ہو جاتی ہے۔ گوند کا تیرہ اور بادام ملا کر ہیس لیں، جب چہرے پر لگانا ہو تو تھوڑا تھوڑا لے کر اس میں دو سے تین چمچ ناریل کا تیل اور ایک سے دو چمچ ملتانی مٹی ملا کر چہرے پر مساج کریں۔ ہفتے میں دو سے تین دفعہ استعمال کریں، چھرے کی جھریاں آہستہ آہستہ غائب ہو جائیں گی۔۔۔

اپنا تبصرہ لکھیں