کلینزنگ کے لیے پارلر کیوں جائیں؟

جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے جلد کی کلینزنگ بہت ضروری ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو قدرتی طریقے سے کلینزنگ کرنا بتایا جائے گا، جو بہت آسانی سے گھر میں کر کے اپنی جلد کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔

دودھ:

جلد کی کلینزنگ کے لیے دودھ سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ کاٹن کی مدد سے روزانہ کلینزنگ کریں، ہلکا سا مساج کریں اور سادے پانی سے منہ دھو لیں۔

چاول کا پانی:

جلد کی کلینزنگ کے لیے چاول بھگو کر اس کا پانی استعمال کریں۔ چاول کی قدرتی غذائیت پانی میں شامل ہو کر آپ کی جلد کی چمک اور خوبصورتی میں اضافہ کر سکتی ہے۔

ناریل کا پانی:

ناریل کا پانی جلد کی کلینزنگ کے لیے بہت مفید ہے۔ ناریل کی افادیت جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھتی ہے۔

دہی کا پانی:

دہی کا صرف پانی آپ کی جلد کی کلینزنگ کے لیے انتہائی مفید ہے۔ بہترین نتائج کے لیے دہی کو دو سے تین دن فریج میں رکھ کر استعمال کریں۔

جو کا پانی:

جو کو رات بھر بھگو کر ابال کر بلینڈر یعنی پیس لیں اور اس پانی سے کلینزنگ کریں۔

گلیسرین:

گلیسرین جلد کے لیے بہت اچھی ہے۔ گلیسرین میں عرق گلاب اور لیموں کے چند قطرے ملا کر استعمال کریں اور جلد کو صاف اور چمکدار بنائیں۔

شہد:

جلد پر شہد لگائیں۔ اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد کو صاف کر کے جلد کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

عرق گلاب:

عرق گلاب میں بیس سے پچیس پودینے کی پتیاں ملا کر رکھ دیں اور اس سے کلینزنگ کریں۔

نیم کے پتے:

نیم کے پتوں کا رس نکال کر اس میں زیتون کا تیل عرق گلاب اور اگر کینوں کا موسم ہو تو تھوڑا سا تازہ کینو رس یا پھر لیمن جوس کے چند قطرے ملا کر کلینزنگ کریں۔

ہلدی:

چٹکی بھر ہلدی میں کچا وددھ ملا کر اسے اپنے چہرے پر لگائیں ہلدی اور دودھ کا مکسچر چہرے پر قدرتی کلینزنگ کا کام کرے گا۔

خمیر:

ایک چھوٹی سی کٹوری میں تقریباً 2 سے 4 چمچ خمیر آٹے کے لیں، اس میں لیموں کا رس اور پانی ملا کر پورے چہرے پر لگائیں۔ خیال رہے یہ پیسٹ آنکھوں میں نہ جائے۔ 10سے 15منٹ لگا کر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

ٹماٹر:

ٹماٹر کو بلینڈ کر کے چھان لیں، چھانے ہوئے رس میں برابر مقدار میں دودھ ملا لیں۔ اب اس کو چہرے اور گردن پر لگائیں، 10 منٹ کے بعد دھو لیں۔

خشخاش:

خشخاش اور بادام ملا کر خوب اچھی طرح پیس لیں اور پھر اس میں دودھ ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں اور دو گھنٹے کے لیے اس کو ٹھنڈا کرنے کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد چہرے پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے کلینزنگ کر کے چہرہ دھو لیں۔ اس کریم کو ائیر ٹائٹ جار میں رکھ کر دو ہفتے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بیکنگ سوڈا:

ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا میں ایک کھانے کا چمچ پانی یا لیمن جوس ڈال کر مکس کر کے چہرہ صاف کر لیں۔

ملائی:

دودھ کی ملائی نکال کر اس میں چند قطرے لیموں ملا کر چہرے پر کلینزنگ کریں۔
مذکورہ بالا تمام اقسام کے قدرتی کلینزنگ مؤثر نتائج دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں