رابعہ شہزاد نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2022 میں52KG کیٹیگری میں KG267.5اٹھا کر سلور میڈل جیتا

پاکستانی خاتون ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے منگل کو سلوواکیہ میں ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
سابق قومی جونیئر چیمپئن نے اپنے انسٹاگرام پر خوشخبری شیئر کی۔
“الحمدللہ میں نے سلوواکیا کے شہر ترناوا میں ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2022 میں 52 کلوگرام کیٹیگری میں کل 267.5KG (باڈی ویٹ 51.4kg) اٹھا کر سلور میڈل جیتا ہے اور قومی ریکارڈ توڑ دیا ہے”۔
انہوں نے لکھا کہ فیڈریشن کے سیکرٹری می راشد ملک کی جانب سے میری بین الاقوامی شرکت کو روکنے اور مجھے کھیل چھوڑنے کی پوری کوشش کرنے کے باوجود اللہ کا شکر ہے کہ مجھے یہ کامیابی ملی۔

اپنا تبصرہ لکھیں